نواز شریف کو اللہ نے سرخرو کیا،مریم نواز کا براڈ شیٹ کے باضابطہ معافی مانگنے پر ردعمل

لاہور(نیوز ڈیسک)براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے ان سے معافی مانگ لی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں تک احتساب کے نام پر نوازشریف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمسار ہیں ، ریکارڈ کی درستگی کے لیے معافی چاہتے ہیں کیوں کہ دو دہائیوں سے جاری براڈ شیٹ کی فرانزک تحقیقات کے دوران نواز شریف یا ان کی فیملی کے حوالے سے کرپشن کا معمولی ثبوت بھی نہیں ملا ۔پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے براڈ شیٹ کے باضابطہ معافی مانگنے پر ردِعمل آیا ہے

جس میں انہوں نے وزیراعظم پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 65 ملین پاونڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔نواز شریف کو تو اللّہ نے سرخرو کر دیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے-مریم نواز نے مزید کہا کہ اس کو بتانا ہو گا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اسکو کس نے دیا؟۔اس سے قبل ۔شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ 22 سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا کہ نوازشریف اور ان کا خاندان بے قصور ہے، صد شکر اور احسان اس ذات پاک کا جس نے تحقیق کرنے والوں سے ہی اعتراف کروایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق کرنے والوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب سیاسی انتقام تھا، مشرف سے دورِ نیازی تک 22 سال باریک بینی سے چھان بین کی گئی، کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا کوئی سا بھی ثبوت نہیں ملا، کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی ستائی عوام کے لاکھوں پاؤنڈ سیاسی انتقام پر ضائع ہوئے یہ رقم سیاسی انتقام پر ضائع کرنے والوں سے وصول کرنی چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button