پاک فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا

پشاور(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قریب طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹس شہید ہوئے، جہاز گرنے سے زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔ ورسک روڈ گھڑی تاجک نزد شاہدل بانڈہ پیپل اسٹاپ کے قریب تربیتی جہاز گرنے کی

اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور فائر ویکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ پر تربیتی طیارہ گرنے کے بعد آگ لگ گئی تاہم مقامی لوگوں کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔گزشتہ سال نومبر میں بھی پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button