ہم سب لوگ بہت خوش نصیب ہیں جو عمران خان کے دور میں پیدا ہوئے ، زرتاج گل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ایک ویڈیو کلپ بڑی تیزی سے وائرل ہورہاہے جس میں انہیں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔ زرتاج گل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میرے اور آپ کے آبائو اجداد تو بہت خوش نصیب تھے جو قائد اعظم محمد علی جناح کے دور میں پیدا ہوئے لیکن میں اور آپ بھی آج خوش نصیب ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور میں پیدا ہوئے۔یاد رہے اس سے قبل 17اگست 2020کو بھی پی ٹی آئی کی وزیرمملکت زرتاج گل نے سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنوایا تھا۔ زرتاج گل کو یہ تک معلوم نہیں کہ 17 اگست 1988 کو ضیا الحق کی ایک طیارہ حادثہ میں موت ہوئی تھی اور زرتاج گل 17 اگست کو ضیا

الحق کا یوم پیدائش سمجھتی رہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں ، آج ضیا الحق جس نے انکی پارٹی بنائی تھی۔آج انکا یوم پیدائش ہے۔جس پرپروگرام کے میزبان ندیم ملک نے زرتاج گل کے سامنے ہاتھ جوڑدئیے اور کہا کہ خدا کا نام لیں، آج 17 اگست ہے اور آج کے دن ضیا الحق کے طیارے کو حادثہ ہوا تھا اور انکی موت ہوئی تھی۔ ندیم ملک نے تصحیح کی تو زرتاج گل نے کہا کہ پھر تو انہیں ضیا الحق کی شہادت کی برسی منانی چاہئے۔ندیم ملک کے شو کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے زرتاج گل کے علم پر سر پکڑ لیا اور اپنی ہنسی چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button