چینی سفیر نے پاکستان میں کورونا کی حیرت انگیز کمی کو معجزہ قرار دیدیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چینی سفیر ژاؤ جینگ نے پاکستان میں کورونا کی حیرت انگیز کمی کو معجزہ قرار دے دیا۔چینی سفیر کا کہنا ہے کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کورونا پر اتنی جلدی قابو پایا ہے ، یہ چیلنج دنیا کو ابھی بھی اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔چین کی طرف سے پاکستان کو 1000 بائی پیپ ونٹیلیٹر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر ژاؤ جینگ نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے چین کی اس معاملے میں سب سے پہلے مدد کی۔چینی سفیر نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے چین کی حکومت اور عوام کی مدد کے لئے سب سے پہلے اعلان کیا۔
چینی حکومت اورعوام وزیراعظم پاکستان اور پاکستانی بہن بھائیوں کی شکرگزار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کورونا کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی، یہ پاکستان اور چائنہ کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلق وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، خوشی ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اس وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اموات کے ایک دن میں اموات کے لحاظ سے دنیا کا دسواں ملک بن گیا، پاکستان میں پچھلے24گھنٹے میں 10اموات ہوئیں، جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 6ہزار سے زائد ہوگئی ہے، مجموعی اموات کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں19واں نمبر ہے۔ اسی طرح کیسز کے لحاظ سے پاکستان میں پچھلے24گھنٹے میں 753نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے پاکستان دنیا کے 34نمبر پر آگیا ہے،یعنی نئے کیسز کے لحاظ 33ملک پاکستان سے آگے ہیں۔اسی طرح پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد16 سے زائد ہے، اس حساب سے پاکستان کا دنیا میں 29واں نمبر ہے، یعنی 28ممالک میں ابھی بھی پاکستان سے زیادہ صورتحال خراب ہے۔ اگر مجموعی کیسز کو دیکھا جائے تو پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز 2لاکھ 86ہزار ہیں۔