اٹارنی جنرل نے اپوزیشن اور منحرف پی ٹی آئی ارکان کو حکومت گرانے کا آسان فارمولا بتا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے اپوزیشن کو حکومت گرانے کا آسان فارمولا بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جن اراکین کے ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں اُن اراکین کے ووٹ سے تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی لیکن اگر کسی جماعت میں اختلاف ہے اور وہ حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں تو وہ اپنی نشستوں سے مستعفی ہوجائیں اکثریت خود ہی ختم ہوجائے گی ۔علاوہ ازیں وزیراعطم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت نے سپریم کورٹ کو کسی بھی رکن اسمبلی کو

ووٹ ڈالنے سے نہ روکنے کی یقین دہانی کرادی ، اٹارنی جنرل آف پاکستان کہتے ہیں کہ کسی کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکا نہیں جاسکتا لیکن ووٹ شمار ہونے پر ریفرنس میں سوال اٹھایا ہے ، ووٹ ڈالنے کے بعد کیا ہوگا یہ ریفرنس میں اصل سوال ہے۔ عدالتِ عظمیٰ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ملک میں تصادم روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جہاں اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے حکومت کی طرف سے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اجلاس کے دن کسی کو اسمبلی آتے وقت ہجوم سے گزرنا نہیں پڑے گا کیوں کہ قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر کوئی جتھہ اسمبلی کے باہر نہیں ہو گا اور کسی رکن اسمبلی کو ہجوم کے ذریعے نہیں روکا جائے گا بلکہ کسی بھی دن اسمبلی کےباہر کوئی ہجوم نہیں ہوگا اور تمام اراکین بغیر کسی رکاوٹ کے اسمبلی آجاسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کئی سیاسی جماعتوں نے اس حوالے سے بیانات دیے ہیں، ہم پولیس اور متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کررہے ہیں، عوام کو اسمبلی اجلاس کے موقع پر ریڈزون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ، کوئی رکن اجلاس میں نہ آنا چاہیے تو زبردستی نہیں لایا جائے گا ، پارٹی سربراہ آرٹیکل 63 اے کے تحت اپنا اختیار استعمال کر سکتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button