اپوزیشن کیساتھ ملنے والے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی شامت آگئی، پارٹی نے سخت قدم اٹھالیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے 14 منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔جن ارکان اسمبلی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں نور عالم خان، افضل ڈھانڈلہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہڑ، رانا قاسم نون، عبدالغفار وٹو، مخدوم باسط سلطان، عامر طلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار، وجیہہ قمر
اور نزہت پٹھان شامل ہیں۔شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے ہیں جب کہ نوٹس میں منحرف ارکان سے ان کے عمل کی وضاحت طلب کی گئی ہے، ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر 7 روز تک جواب نہ ملا تو ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button