تحریک انصاف کے کارکنوں کا سندھ ہاؤس پر دھاوا، گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے

تحریک انصاف کے کارکنوں کا سندھ ہاؤس پر دھاوا، گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، لوٹو ںکو باہر نکالو کے نعرے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل ہوگئے، پی ٹی آئی کارکنان نے لوٹو کو باہر نکالو کے نعرے لگائے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لوٹے اٹھا رکھے ہیں، سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج اور نعرے بازی کی، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ نیازی بھی احتجاجی کارکنان کے ہمراہ سندھ ہاؤس گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف احتجاج کیا، مشتعل ارکان نے

سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا، وہاں پر سندھ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، تاہم پی ٹی آئی کارکنان بیریئر کراس کرکے سندھ کے مرکزی گیٹ پر پہنچے اور گیٹ کو دھکے لاتیں مار کر گرا دیا، جس کے بعد کارکنان سندھ ہاؤس کے اندر داخل ہوگئے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ نیازی بھی تھے۔پی ٹی آئی کارکنان نے لوٹو کو باہر نکالو کے نعرے لگائے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لوٹے اٹھا رکھے ہیں، سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج اور نعرے بازی کی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ صبح کا بھولا اگر شام کو واپس آجائے تواسے بھولا نہیں کہتے، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ منحرف اراکین ہوش کے ناخن لیں۔ضمیر فروشی سے اپنی سیاست ہمیشہ کیلیے ختم کر رہے ہیں۔ صبح کا بھولا اگر شام کو واپس آجائے تواسے بھولا نہیں کہتے۔ ابھی کافی دن ہیں۔ عوام میں ذلت سے بہتر ہے۔ آئیں حق کے راستے پر آئیں۔ باطل! کو رد کردیں۔ پیسے لیے ہیں تو اسے یتیم خانے کھول دیں سیاسی یتیم ہونے سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تو عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی فتح یقینی ہوگئی ہے۔انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہوئے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور بابر اعوان کو منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں

کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہو گی۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے میں قوم تبدیلی کے ساتھ نظر آئے گی، یہ چاہے جتنا بھی پیسہ لگا لیں ، ان کا مقابلہ کروں گا۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں،ایسا کسی صورت نہیں ہو سکتا ،شکر ہے یہ مطالبہ کر رہے ہیں، اس سے ہم اور اوپر جائیں گے۔گذشتہ روز بھی تحریک انصاف کے منحرف ارکان سے متعلق قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن

سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ۔وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر قانونی کارروائی کے تحت ڈی نوٹیفائی کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا۔علاوہ ازیں حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ ریفرنس سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کی روشنی میں لایا جا ئے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرینس فائل کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button