سمینٹ کی بوری کی قیمت170روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سمینٹ کی بوری کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، سیمنٹ کی بوری میں 170 روپے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 880 روپے ہوگئی ہے۔ ملک میں سیمنٹ کی فی بوری مزید مہنگی ہوگئی ہے۔ جس سے لوگوں کیلئے مہنگائی کے ساتھ گھر بنانا مزید مشکل ہوگیا ہے۔ سریا، اینٹیں اور ریت کی ٹرالی پہلے ہی کافی مہنگی ہوچکی ہیں۔اب گزشتہ دو ہفتوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں170 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد بوری کی نئی قیمت 880 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح رمضان المبارک سے قبل گھی ملز نے بناسپتی گھی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

گھی کی فی کلو قیمت8 روپے بڑھنے سے نئی قیمت 444 سے بڑھ کر 452 روپے ہوچکی ہے۔ جبکہ پانچ کلو کی پیٹی کی قیمت 2220 روپے سے بڑھ کر 2260 روپے تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب 15 مارچ کو انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا جس کے باعث روپے کی قدر میں گراوٹ کارجحان رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر20 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 179 روپے سے بڑھ کر 179.20 روپے اور قیمت فروخت179.10روپے سے بڑھ کر179.30روپے ہو گئی اسی طرح30پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید179روپے سے بڑھ کر179.30روپے اور قیمت فروخت179.50روپے سے بڑھ کر179.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 194روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت196روپے سے بڑھ کر197روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231روپے سے بڑھ کر232روپے اور قیمت فروخت233روپے سے بڑھ کر234.50روپے ہو گئی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button