سکیورٹی تھریٹس پر ہائی الرٹ جاری،اہم شہر میں تعلیمی ادارے بند، امتحانات بھی ملتوی

کوئٹہ( آن لائن )کوئٹہ میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 2روز کے لئے بند کردئیے گئے۔ میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 2روز کے لئے بند رہیں گے۔جامعہ بلوچستان بھی 2روز کے لئے بند رہے گی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں ہونیوالے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کے خدشے کے پیش نظرسیکورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔کوئٹہ ،سبی مچھ اورچمن کے ریلوے اسٹیشنوں پرسیکورٹی بڑھا دی گئی۔کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔کوئٹہ اورگوادر میں فورسزکوہرقسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے22مارچ تک الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button