کہیں غائب نہیں ہوا، اسلام آباد میں ہی ہوں، ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض کی گفتگو

لاہور(نیوز ڈیسک) حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کےترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ کہیں غائب نہیں ہوا، اسلام آباد میں ہی ہوں۔صحافی کے سسوال کا جواب دیتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ووٹ کا حق استعمال کروں گا، نااہل مشیروں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو اس صورتحال کا سامنا ہے۔ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر نے اپیل کی کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سیاسی میدان گرم ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

سے وزیراعلیٰ آفس میں 5 روز میں 155 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار سے ترین گروپ، علیم گروپ، ہم خیال گروپ کے پارلیمنٹرینز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملے ۔خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اقلیتی پارلیمنٹریز نے بھی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں ۔پارلیمنٹیرینز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتمادکا اظہارکیااور تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانے کا عزم کااعادہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ اپوزیشن نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے۔اپوزیشن سیاست سے خود مائنس ہونے والی ہے۔انہوںنے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو جو عزت دی، ماضی میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔پی ڈی ایم کی لانگ مارچ کی کال کو کوئی ذی شعور سپورٹ نہیں کرتا۔عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو 5 برس کا مینڈیٹ دیاہے۔انہوںنے کہا کہ لانگ مارچ کرنے والوں کے غیر جمہوری عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button