پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کرے گی یا نہیں، آصف زرداری نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری نے ملاقات میں کہا کہ آپ کے دعوت دینے سے پہلے ہی میں نے دعوت قبول کرلی ہے، ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آئینی اقدام کے مؤثر ہونے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے

درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور حکومتی روئیے پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آئینی اقدام کے مؤثر ہونے پر اتفاق کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ رخسانہ بنگش جبکہ جے یو آئی کے وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور انجینئر ضیاء الرحمان شامل تھے۔صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے باقاعدہ دعوت دینے جانا تھا لیکن آصف زرداری نے ملاقات میں کہا کہ آپ کے دعوت دینے سے پہلے ہی میں نے دعوت قبول کرلی ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی طرف سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ تمام پھول کاٹ سکتے ہیں لیکن بہار کو آنے سے نہیں روک سکتے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button