وفاقی وزیر مونس الہیٰ کی گرفتاری کا معاملہ، نیب کا موقف سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر مونس الہیٰ کی گرفتاری کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مونس الہیٰ کے خلاف اس وقت نیب میں کوئی انکوائری زیر التوا نہیں ہے اور انہیں گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ترجمان نیب نے کہا کہ وفاقی وزیر کی گرفتاری سے متعلق تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔نیب نے واضح کیا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے، نیب کے کسی اہلکار کا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہو گا۔نیب نے اس بات کی بھی سختی سے تردید کرتے ہوئے

کہا کہ ادارے کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا تعلق نہیں،ادارہ ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق خبروں کی تردید کی تھی۔نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وضاحت کی گئی کہ نیب کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، قومی احتساب بیورو ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔نیب کے ترجمان کے مطابق نیب کا تعلق کسی گروہ جماعت یا فرد سے نہیں، صرف ریاست پاکستان سے ہے، کسی اہلکار کا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا ٹاک میں نیب پر الزام عائد کیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ضرور 10لاکھ لوگ لائیں لیکن وہ عدم اعتماد کے ووٹ کو نہیں روک سکتے،عوام کی آواز کو جو روکے گا، اس کو سبق دیا جائے گا۔ جو اراکین کو پارلیمنٹ جانے سے روکے گا اسے آرٹیکل 6 کاسامنا کرنا پڑے گا، جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button