پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کا معاملہ، امریکہ کا بھار ت کی حمایت میں ردعمل سامنے اگیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جو یہ ظاہر کریں کہ غیر مسلح سپر سونک بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا حادثہ نہیں تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہمارے پاس اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ یہ واقعہ حادثے کے علاوہ کچھ تھا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بدھ کو ہونے والی دراندازی سے بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے میںمزید بیان کے لیے

ہم آپ کوبھارتی وزارت دفاع سے رجوع کرنے کا کہیں گے،مزید پوچھے جانے پر امریکی ترجمان نے بھارتی بیان کا کچھ حصہ دوبارہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 9 مارچ 2022 کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں گرا، یہ واقعہ جہاں انتہائی افسوسناک ہے وہیں یہ بات بھی قابل اطمینان ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان نے کہا کہ امریکی دفتر خارجہ کا اس معاملے پر مزید کوئی بیان نہیں ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button