تحریک عدم اعتماد،تحریک انصاف آج پھرعوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان آج ایک اور جلسہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب ے شروع کی گئی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج چوتھا جلسہ ہوگا ، اس سلسلے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف حافظ آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جہاں وزیراعظم عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت حکومت پر قوم کےاعتماد کا واضح اظہار ہے ،

حافظ آباد کا جلسہ بھی اپوزیشن کے ارمانوں پر مزید اوس ڈالے گا،عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے کیوں کہ منڈی بہاء الدین ، میلسی اور لوئر دیر جلسے نے اپوزیشن کے غبارے سے ہو انکال دی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ایک چال کے بدلے حکومت نے دس پلان ترتیب دے رکھے ہیں، اپوزیشن جدھر سے بھی آئے گی جواب نہلے پہ دھلا ملے گا ، اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی اس سے آدھی عوام کو بھی اکٹھا نہیں کرسکتی جب کہ وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے ، کپتان نے ثابت کردیا کہ عوام صرف ان کے ساتھ کھڑی ہے ، حکومتی اقدامات سے عوام خوش اور مطمئن ہیں ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لوئر دیر میں انتخابی جلسہ کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان، گورنر خیبرپختونخواہ اور وزراء کو 14 مارچ کو طلب کرلیا ہے،الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم نے خطاب کیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر، گورنر کے پی کے، وفاقی وزیر مراد سعید اور انورزیب کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو لوئر دیر جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا ، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ جلسے میں شرکت کرنا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی ، جب کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس کے تحت اراکین پارلیمنٹ کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی تاہم پبلک آفس ہولڈرز پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر بدستور پابندی ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button