چوہدری تنویر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار،کرپشن کیسز میں مطلوب لیگی رہنما بیرون ملک فرار ہورہے تھے

کراچی(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری تنویر کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا، وہ بیرون ملک فرار ہورہے تھے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیگی رہنما چوہدری تنویر نیب کو کرپشن کیسز میں مطلوب ہیں۔واضح رہے کہ چوہدری تنویر کی گرفتاری کے لیے دو روز قبل راولپنڈی میں چھاپہ مارا گیا تھا، ان پر 45 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے قبضے کی زمین پر غیر قانونی گھر اور پلازہ تعمیر کیا تھا، ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔خیال رہے کہ 2019 میں ایف بی آر کے بے نامی زون نے سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سینیٹر چوہدری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے مالک ہیں، جائیداد کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے جب کہ اراضی چوکیدار، سیکورٹی گارڈ اور گن مین کے نام ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button