حکومت نے پنجاب میں تبدیلی پر ترین گروپ کا ساتھ مانگ لیا

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب میں تبدیلی پر ترین گروپ کا ساتھ مانگ لیا ۔ ترین گروپ کے اہم رکن سے اعلیٰ حکومتی سیاسی شخصیت کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے ، جس میں حکومتی رکن نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی پر غور ہو رہا ہے ترین گروپ ساتھ دے ، پنجاب میں تبدیلی وفاق میں تحریک اعتماد کی کامیابی اور ناکامی کے صورت میں ہوگی۔اس کے جواب میں ترین گروپ نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کر کے حکومت سے رابطہ کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دے دیے

گئے کیوں کہ حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام ہونے کی اطلاعات ہیں اور پارٹی کی اکثریت نے بھی مرکزی اور پنجاب حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ حکومتی کمیٹی کے اسد عمر اور پرویز خٹک سے ملاقات کی ، جس میں حکومتی کمیٹی نے بتایا کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کوتبدیل کرنے کیلئے مان گئے ہیں تاہم جب ق لیگ کے رہنماؤں نے ان سے پوچھا کہ کب؟ تو اس کے جواب مین وزراء نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کردیا جائے گا ۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومتی کمیٹی نے مزید کہا کہ پہلے آپ عدم اعتماد ناکام بنانے میں مدد کریں ہم آپ کووزارت اعلیٰ دیں گے ، جس پر ق لیگ وزرا نے کہا کیسے یقین کرلیں کہ عدم اعتماد کے بعد حکومت اپنی کمٹمنٹ پورا کرے گی؟ حکومت ہمیں لولی پاپ دے رہی ہے اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہمارے مطالبات کو سنجیدہ لیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ مسلم لیگ ق کے وزراء کے سخت موقف کی وجہ سے بات چیت آگے نہ بڑھ سکی ، جس کے بعد حکومتی وزراء نے تمام صورتحال سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا جب کہ مسلم لیگ ق اپنےمشاورتی اجلاس میں مزید اہم فیصلے کرے گی کیوں کہ پارٹی میں حتمی فیصلے کے لیے دباؤبڑھ رہا ہے اور پارٹی قیادت نے آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button