موٹروے کیس، پولیس نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے7خاکے تیار کرلیے
لاہور(نیوز ڈیسک) موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے 7 خاکے تیار کرلیے گئے ۔ پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے مختلف خاکے جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے ملزم کے 7 مختلف خاکے تیار کروائے ہیں تاکہ وہ روپ بدل کر بھی کہیں جانا چاہے تو لوگوں کو پہچاننے میں مدد ملے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف روپ میں ہو سکتا ہے، ملزم دھاڑی مونچ ، کلین شیو یا دیگر کوئی بھی روپ دھار سکتا ہے لہذا ملزم کے خاکے تفشیشی ٹیموں کو دے دیئے گئے ہیں تاکہ ملزم
تک رسائی حاصل کی جاسکے۔پولیس کے مطابق ملزم عابد کے جو خاکے تیار کیے گئے ہیں اس میں ملزم کو بغیربال، بغیرمونچھ ، فرنچ داڑھی میں دکھایا گیا ہے۔دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی تصویر اور معلومات لیک ہونے کی ابتدائی رپورٹ ایوان وزیراعلیٰ کو موصول ہوگئی۔ متعلقہ شخص کی نشاندہی کرلی گئی۔ایوان وزیراعلیٰ کو موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رپورٹ فرانزک ڈیپارٹمنٹ سے لیک ہوئی، رپورٹ لیک کرنے والے متعلقہ شخص کی بھی نشاندہی کرلی گئی۔لاہور، ساہیوال، قصور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی پولیس کی بھاری نفری ایک بار پھر ہاتھ ملتی رہ گئی، ملزم عابد ہاتھ نہ آیا۔ ملزم اپنی سالی کے گھر آیا تھا، ساس نے 15 پر عابد سے متعلق اطلاع دی، لیکن پولیس 30 منٹ بعد پہنچی تو وہ وہیں موجود تھا، کشور بی بی کے اشارے پر ملزم تین میٹر کے فاصلے سے چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ پولیس کی ساری کوششیں دھری کی دھری رہ گئیں، عابد پھر ہاتھ سے نکل گیا۔ملزم کی تلاش کیلئے پولیس نے رائے بلار پارک اور دھولر والے قبرستان میں سرچ آپریشن کیا، وہاں سے بھی کوئی کامیابی نہ ملی، 10 روز گزر گئے، موٹر وے زیادتی کا مرکزی ملزم تا حال گرفتار نہ ہوسکا جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔