تحریک عدم اعتماد جمع کرواکر انہوں نے وہ کام کیا جس کی میں دعا کر رہا تھا،وزیراعظم

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے ، تحریک عدم اعتماد جمع کروا کر انہوں نے وہ کام کیا جس کی میں دعا کر رہا تھا ، میرے ہاتھوں کی زنجیر کھل گئی ، اپوزیشن والے عدم اعتماد کی تحریک میں پھنسے ہیں اور کپتان نے آگے کی تیاری کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہم نے سستا کیا ، بجلی سستی کی تو ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہوگیا ، ڈاکووں کو نہیں پتہ ہم نے کتنے بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ،

قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ سب سے زیادہ ٹیکس ہماری حکومت میں جمع ہوا ، جس کی وجہ سے ہمار ملک صحیح راستے پر نکل آیا اور ہر مشکل میں ہماری حکومت نکلتی گئی اور اب اپوزیشن والوں نے وہ کام کیا جو میں اللہ سے مانگ رہاتھا ۔عمران خان نے کہا کہ 14 سال سے سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ، سندھ کے عوام اب زرداری مافیا سے آزادی چاہتے ہیں ، زرداری مافیا سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم کر رہا ہے اور پاکستان میں سندھ سب سے زیادہ تبدیلی چاہتا ہے ، آپ نے تو دورہ کر لیا لیکن اب اگلی باری میں اندرون سندھ کا دورہ کروں گا ، سندھ کے عوام سے کہتا ہوں آپ کی آزادی کا وقت آ گیا ہے ، کراچی میں وہ کام کریں گے جو آج تک کسی نے نہیں کیے ۔وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان میں پیٹرول اور فضل الرحمان دبئی سے زیادہ سستا ہے اور ہم نے 20 روپے پیٹرول اور فضل الرحمان کو کم کیا ، دنیامیں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ڈیزل سستا کیا ، بجلی سستی کی تو ڈاکووں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہوگیا ، ان کی شکلیں دیکھو یہ ملک بچانے نکلے ہیں ، فضل الرحمان کے پاس اربوں کیسے آئے؟ کام تو کوئی کرتا نہیں ، ان چوروں کے ٹولے کے خلاف جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ ملک کے ہر بچے کی ہے ، اگلی بار میں سندھ کا دورہ کرنے آ رہا ہوں ، فضلو مسٹر ڈیزل تم بھی تیار ہوجاؤ ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button