عثمان بزدار کی چھٹی، علیم خان نئے وزیراعلیٰ پنجاب؟ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم کوبڑاسرپرائز دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی جگہ تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان کو وزیر اعلی بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔تحریک انصاف کے سینئر قیادت نے بھی عثمان بزدار کو ہٹانے کی حمایت کر دی۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کا ہی وزیراعلی لایا جائے گا جب کہ اس حوالے سے مسلم لیگ ق بروقت فیصلہ نہ کر سکی اسی لئے تحریک انصاف کی جانب سے اپنی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔وفاق میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے میں جہانگیر ترین اور علیم گروپ نے بھی بھرپور حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

ترین اور علیم گروپ کی جانب سے اپوزیشن کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔پنجاب میں حکومت تبدیلی لائے گی۔پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم کو علیم خان اور ترین گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی تجویز دی ہے۔اہم وفاقی وزراء بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔اہم سینئر وزراء نے عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے، فواد چوہدری پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پنجاب میں متحرک پارٹی شخصیت کو وزیراعلی دیکھنے کے خواہش مند ہے۔پرویز خٹک بھی گورننس اور پارٹی امیج بہتر کرنے کے لئے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہے ۔آج قیادت کے ساتھ مشاورت میں وفاقی وزراء وزیراعظم کو اپنی رائے دیں گے۔ وزیراعظم تمام سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صوبائی عبدالعلیم خان نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف عدم اعتماد آئی توفیصلہ کریں گے کس کا ساتھ دینا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button