عمران خان ہمیں دھمکیاں دینے والے ہوتے کون ہیں؟ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے ہوجائے گی، معلومات کافی حوصلہ افزا ہیں،انشاء للہ قوم کا اچھے نتائج ملیں گے، تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ کا فیصلہ آجائے گا۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے ہوجائے گی۔حالات اور حالات کی مشترکہ ضرورتوں کے تحت ماضی کو بھولنا پڑتا ہے، ہر جماعت کا اپنا پلیٹ فارم ہے، اس میں تاخیر اور فرق آسکتا ہے، پرانی یادیں دہرائیں گے تو عوام بھی پسند نہیں کرے گی۔

ہم نے یہی کھیل کھیلا ہے جو بات ہم کرتے ہیں چھپاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیوریج کے اندر جو پانی بہہ رہا ہے ،جب گٹر کا منہ کھلتا ہے تو ظرف سامنے آتا ہے، یہی وہ اصل عمران خان ہے جو گلی کوچوں میں بازاری زبان استعمال کرتا ہے۔تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو، یا ناکام ہوجائے یہ ایک سیاسی عمل ہے، اگر چہ ہمیں کامیابی کا پہلو نظر آرہا ہے۔وزیراعظم ہمیں دھمکیاں دینے والے ہوتے کون ہیں؟کارکنان کی لاٹھیاں تیل میں پڑی ہوئی ہیں مقابلے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو معلومات شیئر کیں وہ کافی حوصلہ افزا ہیں۔انشاء للہ قوم کا اچھے نتائج ملیں گے،ایک گھنٹے بعد لیڈرشپ کی ملاقات ہوگی، جس میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا طے کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا کہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے ن لیگ اور مولانا فضل الرحما ن دعوت دی ہے۔ عمران خان کو بھیجنے کیلئے کوشش کی ہے، تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، تحریک عدم اعتماد جلد آئے گی، آج لیڈرشپ کی ملاقات میں سب چیزیں طے ہوجائیں گی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button