اسکولوں میں جمعہ کے روز چھٹی کے اوقات کار تبدیل ، والدین اور طلباء کو پریشانی کا سامنا
لاہور(نیوز ڈیسک)سرکاری سکولوں میں جمعہ کے روز چھٹی کےحوالے سے نوٹیفیکیشن میں اوقات کارکو شامل ہی نہ کیا گیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں آج بچوں کو چھٹی دینے کے حوالےسے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ جمعہ کےروز بھی سکولوں میں طلباء کوعام دنوں کی طرح دوپہر ایک بجے چھٹی ہوئی،سکول سربراہان اتھارٹی آفس میں اوقات کارکی معلومات کیلئےکالز کرکے پریشان دکھائی دیے، بتایا گیا ہے کہ تاحال ایجوکیشن اتھارٹی جمعہ کےروز سکولوں میں چھٹی کےاوقات کار کی وضاحت جاری نہیں کرسکا۔ملک بھر میں 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں،
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ایک دن سکول آنے والا بچہ اگلے دن چھٹی پر ہوگا، کورونا کے باعث بچوں کے بیٹھنے میں 3 فٹ کا فاصلہ ہوگا، پرائمری، مڈل سکولوں میں طالب علموں کوآ نے کی اجازت نہیں، پرائمری، مڈل اور ہائی سکولز میں اساتذہ کی مکمل حاضری ہوگی۔این سی او سی کے مطابق دوسرے مرحلے میں 23 ستمبر سے چھٹی سے 8 ویں جماعت تک کلاسز شروع ہوں گی، 30 ستمبر سے نرسری سے جماعت پنجم تک کلاسز کا آغاز ہو گا، طلبہ وطالبات کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، گروپ اے کی کلاسزسوموار، بدھ، جمعہ کو ہوں گی، گروپ بی کی کلاسز منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل ہو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیمیں سکولوں کا دورہ کریں گی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے، اس دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالے سکولوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔