اسلام آباد پہنچ کراس غیرجمہوری شخص کیساتھ کیا کرنے والے ہیں،بلاول بھٹونے دھماکے دار اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ابھی تو شروعات ہے‘ ہم نے لمبی اننگ کھیلنی ہے ، اس دھاندلی زدہ وزیراعظم کو بھگانا پڑے گا ، اسلام آباد پہنچ کر غیر جمہوری شخص پرجمہوری حملہ کریں گے ، موجودہ حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے انہوں نے لندن بھاگ جانا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے عوامی لانگ مارچ کے شرکاء سے ناصر باغ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج سلیکٹڈ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہے، پیپلزپارٹی کا ایک بارساتھ دو، ہم آپ کو دکھائیں گے اور عوام کوان کے حقوق دلائیں گے ،

حقوق حاصل کرنے کیلئے شفاف انتخابات کروانے ہوں گے، اس کیلئے سب سے پہلے سلیکٹڈ حکومت کوہٹانا پڑے گا ، اس دھاندلی زدہ وزیراعظم کو بھگانا پڑے گا کیوں کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے اصلاحات نہیں ہوسکتیں ، ہم اسلام آباد پہنچ کرغیرجمہوری شخص پرجمہوری حملہ کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس جھوٹےوزیراعظم نےایک کروڑنوکریاں دینےکاوعدہ کیاتھا لیکن عوام کونوکریاں دینےکےبجائےان سےچھین لیں ، سلیکٹڈ نےلاہورمیں نعرہ لگایاتھا50لاکھ گھردوں گا لیکن کچھ نہ دیا، ہم روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتے ہیں تو اس پر عمل بھی کرتے ہیں، قائدعوام کانعرہ تھا روٹی ،کپڑاورمکان، شہید بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بھی یہی نعرہ لگایا اور اس کو پورا کیا ، ہم حق ملکیت کی بات کرتےہیں ،آپ کےحق روزگارکیلئےنکلے ہیں ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا، پنجاب کواس کاحق دیا، صوبوں کواین ایف سی ایوارڈدیا، اٹھارویں ترمیم منظورکرائی،بلوچستان کواس کےحقوق دیے، 18ویں ترمیم نہ ہوتی تومیٹروٹرین نہ بنتی،آصف زرداری سی پیک نہ لاتےتومیٹروبس نہیں بن سکتی تھی ، اب جب ملک مشکل میں ہے تو ہم آپ کے پاس آئے ہیں، ملک میں جمہوریت پر حملے ہورہے ہیں، معاشی بحران ہے، خارجہ پالیسی میں کنفیوژن ہے،سلیکٹڈ نےسیاست کوگالی اورحکومت کومذاق بنادیا،عمران خان نےمعیشت کابیڑہ غرق کردیا،ان کےصرف 10وزیر قابل تھےانہیں کاغذکاٹکڑاپکڑادیا،جووزیرفیل تھےانہیں عمران خان نےسندھ بھیجا ہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button