عثمان بزدار نے ایک روپیہ ٹیکس نہ دیا، وزرائے اعلیٰ کی ٹیکس کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے2018 میں ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔اگر بات کی جائے ملک کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے جمع کرائے گیئے ٹیکسز کی تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تمام وزرائے اعلیٰ میں غریب نکلے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ میں سب سے زیادہ ٹیکس وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 8ہزار 948روپے ٹیکس دیا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22ہزار184 روپے اور وزیراعلیٰ

خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کی جاری کردہ معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے، رہنما مسلم لیگ اور رکن قومی اسمبلی شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 روپے جب کہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے ٹیکس دیا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےایک لاکھ83ہزار900روپے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے87 لاکھ5ہزار368روپےٹیکس دیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے2لاکھ16ہزار800روپے، وزیراطلاعات شبلی فرازنے 3لاکھ 67ہزار460 روپے اور اعظم خان سواتی نے 5لاکھ 90ہزار916 روپےٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کے مطابق چودھری تنویراحمد نے 32لاکھ 38ہزار733روپے وزیردفاع پرویزخٹک نے 18لاکھ 26ہزار899 اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے 53 لاکھ46ہزار342روپےٹیکس کی مد میں ادا کیے۔وزیرریلوے شیخ رشید نے5لاکھ 79ہزار11روپے، وفاقی وزیرغلام سرور نے10لاکھ 46ہزار669 اور وفاقی وزیر مراد سعید نے 3لاکھ 74ہزار728روپےٹیکس دیا۔وفاقی وزیرعلی زیدی نے8لاکھ96ہزار191روپے، فوادچودھری نے16لاکھ98ہزار651روپے اور ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے 13لاکھ 88ہزار75روپےٹیکس کی مد میں ادا کیے۔وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے 8 لاکھ 96 ہزار191، شاہد خاقان عباسی 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362، سعدرفیق نے 29 لاکھ 49

ہزار200، رانا تنویر حسین نے 3 لاکھ 86 ہزار 751 اور ن لیگی رہنما حسن اقبال نے 3 لاکھ 67 ہزار 100 روپے ٹیکس دیا۔ایف بی آر کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے 43 لاکھ 71 ہزار 129 روپے، چودھری سالک حسین نے 4 لاکھ 97 ہزار، مونس الہٰی نے 51 لاکھ 68 ہزار 918 اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے 20 لاکھ 71 ہزار 196 روپے کا ٹیکس دیا۔سابق وزیرصحت عامرمحمودکیانی اور وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈانے 2018میں کوئی ٹیکس نہیں دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 13 لاکھ 63 ہزار روپے ٹیکس دیا، سینیٹر طلحہ محمود نے 2 کروڑ 92 لاکھ 10 ہزار، سینیٹر امام دین شوقین نے 97 لاکھ 99 ہزار اور سینیٹر ‏ڈاکٹر اشوک کمار نے 69 لاکھ 98 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔سینیٹر محسن عزیز نے 12 لاکھ 30 ہزار روپے اور سینیٹر مصدق ملک نے 25 لاکھ روپےانکم ٹیکس جمع کرایا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button