مشیروں کی غلط بیانی، پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو اپنے مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں،مخصوص میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات پر پابندی،پرویز الٰہی کا وزیراعظم کو مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف

کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکے جانے کی اطلاعات ہیں، تحریک انصاف کی طرف سے اپنے ممبران کو مخصوص ٹی وی چینلز میں نہ جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر تشویش ہے، اس طرح تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی۔رہنما مسلم لیگ ق کا کہنا تھا حیرانی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، وزیراعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے جمہوریت کا حسن ہے، وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں۔پرویز الٰہی نے حکومت کی جانب سے چند اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں، اسے مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button