چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بننےکیلئے تیار ، تحریک انصاف پر بجلیاں گرادی گئیں

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیر اعظم عمران خان کے اتحادیوں کے پاس ”بڑا سرپرائز” موجود ہونے کا دعوٰی کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی جلد ہی صوبے کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی شیروانی تیار ہے، وہ جلد وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صرف حتمی اعلان کا انتظار کریں۔تاہم چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم

شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ چوہدری پرویز الٰہی کو نہیں دیا جا سکتا۔خیال رہے کہ حزبِ اختلاف نے تحریکِ عدم اعتماد کا مسودہ تیار کر لیا ہے، تحریکِ عدم اعتماد کے مسودے پر پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی، اے این پی، بی این پی مینگل اور دیگر کے دستخط ہیں۔تحریک عدم اعتماد کے مسودے میں کہا گیا کہ ملک اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے۔ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا کوئی روڈ میپ نہیں۔ مجوزہ مسودے کے مطابق ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال ہے، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ مجوزہ مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قائدِ ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، اس صورتِ حال کے تناظر میں قائدِ ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔یہی نہیں اپوزیشن نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر رکھی ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر کو اس ضمن میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔اپوزیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ حزبِ اختلاف کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button