یوکرین سے 1250 پاکستانی شہریوں کا انخلا مکمل ہو گیا،پاکستانی سفارتخانے نے تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوکرین سے 1250 پاکستانی شہریوں کا انخلا مکمل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی تفصیل کے مطابق یوکرین سے 1250 پاکستانی شہریوں کا انخلاء مکمل ہو گیا۔ان میں طلبہ، پاکستانی شہری اور سفارتی عملے کے خاندان شامل ہیں۔سفارتخانے کے مطابق 6 افراد یوکرین -ہنگری کی سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں جب کہ 19 افراد یوکرین – رومینیا کی سرحد پر موجود ہیں۔چار افراد پولینڈ کی سرحد کی طرف گامزن ہیں۔یوکرین میں 4 ہزار پاکستانی شہری اور 3 ہزار پاکستانی طلبا مقیم تھے۔بتایا گیا ہے کہ اکثر پاکستانیوں نے سفارتخانے کی ہدایت پر 24 فروری سے قبل یوکرین چھوڑ دیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکیرن میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ خارخیو سے تمام پاکستانیوں کا انخلا مکمل کر لیا گیا۔جب کہ طلبہ کو رہائش اور ٹرانسپورٹ فراہم کر دی گئی۔۔یہاں واضح رہے کہ ہنگری میں پاکستانی سفیر محمد اعجاز نے یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کو جلد از جلد یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ پاکستانی سفیر محمد اعجاز کے مطابق وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، جھوٹی امید، خوف یا الجھن کی وجہ سے تاخیر نہ کریں، آپ جہاں کہیں بھی ہوں وہاں سے محفوظ ترین راستہ تلاش کریں اور یوکرین سے جلد از جلد نکلیں۔محمد اعجازکے مطابق جوپاکستانی طلبہ ہنگری پہنچ گئے یا پہنچ رہے ہیں وہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن سے رابطہ کریں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن حفیظ سے رابطہ 0036706181595 پر کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ رابطہ کرنے پر سرحد پر پاکستانی طلبہ کی آمدو رفت اوربڈاپسٹ میں قیام کے انتظامات ہوسکیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button