بھارتی عملہ غائب، یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبہ کو پاکستانی مدد مل گئی، پاکستانی سفارتحانے نے پناہ دیدی

یوکرین (نیوز ڈیسک) یوکرین پر روسی حملے کے بعد وہاں پھنسے بھارتی طالبعلموں کی حفاظت کرنے میں بھارت ناکام ہو گیا، لیکن اس مشکل وقت میں انسانیت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے پاکستان نے بھارتی طالبعلموں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے۔ تفصیلات کے مطابق روس کے یوکرین پر مسلسل حملوں کے نتیجے میں بھارتی طالب علموں کو یوکرین سے بحفاظت نکلنے میں پریشانی کا سامنا ہے جسے دیکھتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے نے اپنی خدمات پیش کردیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے بھارتی طلبہ کو پناہ دی جسے عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ اس وقت یوکرین میں جنگی حالات میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان بھارتیوں کی بھی مدد کر رہا ہے، جبکہ ان کا اپنا عملہ غائب ہے، جس کی تصدیق بھارتی خود کر رہے ہیں۔اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی طالبعلم

کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ، جس میں بھارتی طالبعلموں کو پاکستانی سفارت خانے میں آرام سے بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔پاکستانی سفارت خانے نے ان بھارتی طلبہ کو ایک ایسے وقت میں پناہ دی جب انہیں خارکیو سے لیویو جانے کے لیے بھارتی سفارت خانے نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بھارت کے معروف صحافی و پروفیسر اشوک سوین نے بھی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شئیر کی جس میں بتایا گیا کہ رومانیہ کی سرحد پر بھارتی سفارتخانے کا عملہ نہیں تھا لہٰذا ایسے میں پاکستانی سفارتخانے نے بھارتیوں کی مدد کی۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اقدام کو عالمی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے اور طلبہ یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ دوسری جانب یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یوکرین سے 1250 پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button