تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن کو حکمران جماعت کے کتنے ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی، تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے تحریک انصاف کے 24ارکان کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا ۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کی تعداد 179 جبکہ اپوزیشن کو 162 ارکان کا ساتھ حاصل ہے۔ نمبرز گیم میں حکومت کو 17 ووٹوں کی برتری ہے تاہم اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن کو 16 ، پیپلز پارٹی کو 6 اور جے یو آئی کو 2 حکومتی ارکان نے ہاں کہہ دی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر پی ڈی ایم سربراہ متحرک ہوگئے،

مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف اور آصف زرداری سے رابطے کئے جس کے بعدآصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے،شہباز شریف جمعرات کو آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے آئندہ دو سے تین روز میں ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پہلے سپیکر یا وزیراعظم کے خلاف آئے گی؟،اپوزیشن جماعتوں کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا مکمل یقین کرائی،اپوزیشن نے اتحادیوں سمیت تحریک انصاف کے ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا دعوی کیا ہے۔متحدہ اپوزیشن کو ایک سو اسی سے زائد ارکان کی حمایت کا یقین ہے۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس بار کامیابی یقینی ہے،اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن قیادت اپنا ہوم ورک مکمل کرچکی ہے،اگلے دو سے تین دن بہت ہی اہم ہیں، ہوسکتا ہے اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آجائیگی،پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کیساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، حکومتی اتحادیوں سے بھی ہم سب رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں ہی پر غور ہورہا ہے، ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے، سارے امور کو دیکھا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں سو فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس بار کامیابی یقینی ہے، صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کسے کیا ملے گا؟اس پر جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا آپ کو سب کچھ بتادیں؟ اتنا کافی ہے کہ اب اپوزیشن میں کسی نکتے پر کوئی اختلاف نہیں۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اپوزیشن تمام حل طلب امور پر اتفاق رائے کرکے بہت آگے پہنچ چکی، اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button