حکومت نےعوام کو قسطوں پرموبائل فون اورڈیٹا پیکج دینے کا اعلان کردیا

بارسلونا(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی صارفین کیلئے اسمارٹ فون فار آل منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے متعدد عالمی کمپنیوں سے بات ہوئی ہے موبائل فون اور ڈیٹا پیکج کو آسان اقساط میں دینے کا پراجیکٹ بھی جلد شروع کرنے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں ورکنگ پیپرز تیاری کی ہدایات جاری کردی ہیں۔انھوں نے یہ بات بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2022 کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چار روزہ کانفرنس کا مقصد دنیا بھر میں موبائل کنکٹیویٹی کو بڑھانیاورعام آدمی کیلئے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی تک رسائی کیلئے

حکمت عملی طے کرنا اور ایک دوسرے کے تجربات و مشاہدات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔جی ایس ایم اے کے تحت منعقدہ عالمی کانگریس میں دنیا بھر سے ٹیلی کمیونیکیشن کے حکومتی نمائندگان اور ٹیلی کام کمپنیوں کیعہدیداران شرکت کررہے ہیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے اس سے قبل بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانے میں منعقدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار موبائل مینوفیکجرنگ پالیسی بنا کر اسے کابینہ اور پارلیمنٹ سے منظور کرایا میڈ ان پاکستان نظریئے کے تحت اب پاکستان میں موبائل فون نہ صرف بن رہے ہیں بلکہ ایکسپورٹ بھی کیئے جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سید امین الحق کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر بیرون ممالک سے اپنے استعمال کیلئے لائے گئے موبائل فون پر ٹیکسز کے نفاذ پر انھیں بھی تحفظات ہیں لیکن کوشش ہے کہ کم از کم ایک ہی فون پر بار بار ٹیکسز کی وصولی کا خاتمہ کرایا جائے۔وفاقی وزیر سید امین الحق کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کیلئے تمام متعلقہ امور پر کام کررہے ہیں امید ہے آئندہ عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ووٹ کا حق اسعتمال کرسکیں گے۔ انھوں نے موبائل ورلڈ کانگریس کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ سال 4 پاکستانی کمپنیوں جبکہ اس برس 9 کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔کانگریس کے اہم ترین وزارتی سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک میں کنکٹیویٹی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات اور ڈیجیٹل پاکستان ویڑن پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیئے گئیعالمی سطح پر پاکستانی اقدامات خصوصا وزارت ا?ئی

ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت ملک کے پسماندہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورکنگ کے حوالے سے شروع کیئے گئے درجنوں منصوبوں کو سراہا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ بارسلونا میں کئی ممالک کے وزرا?، بین الاقوامی ا?ئی ٹی کمپنیوں، عالمی ٹیلی کمیونیکیشن اداروں، اور عالمی بینک کے عہدیداران سے ملاقات سیر حاصل رہی ہے۔ اور کئی اداروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لحاظ سے موزوں ملک قرار دیتے ہوئے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button