پنجاب میں داخل ہونے کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا،بلاول بھٹو

گھوٹکی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب میں داخل ہونے کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا،عدم اعتماد ہمارا جمہوری ہتھیار ہے، عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کرینگے، تبدیلی تباہی اور نیا پاکستان مہنگا پاکستان ہے۔ انہوں نے عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی کے عوام نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا، عوامی مارچ کا تاریخی استقبال کرنے پر گھوٹکی کے عوام کا مشکور ہوں، الیکشن میں گھوٹکی کے عوام نے عمران خان کو شکست دی، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو کبھی نہیں بھول سکتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت ملک مشکل میں ہے، پورے ملک کے عوام اس وقت تکلیف میں ہے، سلیکٹڈ نے ہر شخص کی زندگی مشکل بنا دی، یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے،یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے، محنت کے باوجود ہاری کو اس کا پھل نہیں ملتا، نوجوان ہاتھوں میں ڈگری اٹھائے دھکے کھارہے ہیں، ہم آج بھی نوجوانوں کو روزگار دلوا سکتے ہیں، ہم مزدوروں کو ان کی محنت کا صلہ دلوا سکتے ہیں، ہمیں اس سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو ختم کرنا ہوگا، حقوق ملتے نہیں چھیننا پڑتا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید بےنظیر بھٹو وقت کے آمر ضیاء الحق کےخلاف اٹھ کھڑی ہوئیں، اس وقت ملک میں جہاں دیکھیں مایوسی ہے، کٹھ پتلی عوام کی طرف نہیں ایمپائر کی طرف دیکھتا ہے، زرعی ملک کا کسان بھوکا سوئے تو اس ملک کی معیشت کا کیا حال ہوگا، حکومت پر تنقید کرنا میڈیا کا کام ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے معاشی حقوق پر ڈاکہ مارا ہے، کبھی تاریخ میں ایسا وزیراعظم دیکھا کہ ٹی وی پر آکر روئے، یہ کون ہوتے ہیں جو میڈیا کو کہیں مجھ پر تنقید نہ کریں، حکومت نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچے گا، ہم پرامن اور جمہوری لوگ ہیں، عدم اعتماد ہمارا جمہورہتھیار ہے، ہم استعمال کریں گے، حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کرینگے، پنجاب میں داخل ہونے کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button