اپوزیشن نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا، اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں،فضل الرحمن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اپوزیشن نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا، اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اگلے 2 دن اہم قرار دے دیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا، اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں۔نواز شریف اور آصف زرداری سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ اپوزیشن کی لیڈرشپ مسلسل رابطے میں ہے، حکومتی اتحادی بھی رابطے میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے لہ تحریک عدم اعتماد، اجلاس کی ریکوزیشن

دونوں پر غور ہو رہا ہے، اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا تنویز نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور حکومتی اتحادیوں کے بغیر کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادیوں کو توڑے بغیر ہی تحریک عدم اعتماد لائینگے اور پھر تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بھی بنائیں گے، قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن پر ارکان سے دستخط کرانا شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چودھری برادران نے بھی ذہن میں فیصلہ کرلیا ہے،چودھری برادران سیاسی اور تجربہ کار لوگ ہیں، وہ نسل در نسل سیاست کررہے ہیں، چودھری برادران پاکستان اور عوام کے مفاد میں مثبت فیصلہ کریں گے۔ اپوزیشن پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے بھی مکمل تیاری میں ہے، لیکن یوں لگ رہا ہے جیسے حکومت اجلاس بلانے میں تاخیری حربے استعمال کرے گی، تزئین وآرائش کے بہانے شرو ع کر دے گی۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے گھوٹکی میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمارے معاشی حقوق پر ڈاکہ مارا ہے، کبھی تاریخ میں ایسا وزیراعظم دیکھا کہ ٹی وی پر آکر روئے، یہ کون ہوتے ہیں جو میڈیا کو کہیں مجھ پر تنقید نہ کریں، حکومت نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچے گا، ہم پرامن اور جمہوری لوگ ہیں، عدم اعتماد ہمارا جمہورہتھیار ہے، ہم استعمال کریں گے، حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کرینگے، پنجاب میں داخل ہونے کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button