دودھ 200روپے فی لیٹر، مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاکرعمر گجر نے کہا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 کے قریب پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاکرعمرگجر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجناس، مویشی، ادویات، بجلی اور گیس کی قیمت روزبروزبڑھ رہی ہیں، چھوٹے ڈیری فارمر کا استحصال ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 کے قریب پہنچے گی اور اگلے سال دودھ کی قیمت 200 روپے سے بھی اوپر جائے گی۔ صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ وزیراعظم اجناس کی برآمدپرپابندی لگا

دیں توقیمت کم ہوسکتی ہے، وزیراعظم کوخط میں خدشات کا اظہار کیا پر شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ دودھ کی قیمتوں کو رسد و طلب کے مطابق رکھا جانا چاہئیے، کمشنر کے سامنے بولنا بھی بد تمیزی تصور کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا تھا۔ کراچی میں ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمتوں میں از خود 10 روپے لیٹر اضافے کا اعلان کردیا، جبکہ فی لیٹر دودھ پہلے ہی سرکاری نرخ سے 20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا تھا۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق شہر قائد میں آج سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سے کئی علاقوں میں دودھ اب 140 روپے فی لیٹر کے بجائے 150 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔بتایا گیاہے کہ ڈیری مافیا نے رات کے اندھیرے میں دودھ کی فی من قیمت میں 320 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کا اثر دودھ کی ریٹیل پر پڑا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ 24 فروری کو ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے آئندہ ماہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا عندیہ دیا تھا۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے فارم گیٹ پر دودھ کی قیمتوں کا تخمینہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 30 روپیہ فی لیٹر اضافہ ہوگا جبکہ دوسرا اضافہ وقت اور حالات کے مطابق رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button