دودھ 150روپے فی لیٹر ، مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

کراچی (این این آئی)کراچی میں ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمتوں میں از خود دس روپے لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن ایک بار پھر قیمتیں بڑھانے کے لیے سرگرم ہوگئی اور ایسویس ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا ازخود اعلان کردیا۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق شہر قائد میں آج سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سے کئی علاقوں میں دودھ اب 140 روپے فی لیٹر کے بجائے 150 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔اطلاعات ہیں کہ ڈیری مافیا نےرات کے اندھیرے میں دودھ کی فی من قیمت میں 320 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کا اثر دودھ کی ریٹیل پر پڑا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button