صوبائی حکومت نے رکشہ اور لوڈر بنانے والے کارخانوں اور ڈیلرز پر فوری پابندی عائد کردی

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے رکشہ اور لوڈر بنانے والے کارخانوں اور ڈیلرز پر فوری پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق فور سٹروک تین پہیوں والے آٹو رکشہ، موٹر کیب، کارگو لوڈرز اور موٹر سائیکل رکشہ بنانے والوں پر ہوگا۔ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام قاضی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کام کرنے والے ایسے تمام کارخانوں کی رجسٹریشن فوری طور پر کینسل تصور ہوگی جوفور سٹروک تین پہیوں والی آٹو رکشہ،

موٹر کیب، کارگو لوڈرز اور موٹر سائیکل رکشہ کی مینوفیکچرنگ کر رہے ہیں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ معزز پشاور ہائیکورٹ اور صوبائی کابینہ کے احکامات پر تمام نئے رکشوں اور لوڈرز کے فٹنس، رجسٹریشن اور رومٹ پرمٹ پر 2016 میں پہلے ہی سے پابندی لگائی گئی ہے اس پابندی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو بھی مراسلہ لکھ دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button