چوہدری برادران نے وزیراعظم کو ایسی بات کہہ دی کہ وہ بھی خوش ہوگئے

لاہور( نیوز ڈیسک ) چودھری برادران نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ عدم اعتماد کی باتیں افسانے ہیں،آپ کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے، شہباز شریف کو کہا آپ عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو ہم زمین میں دھنس جائیں گے، ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس نہ ہو۔ وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،

دعا گو ہوں اللہ آپ کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ چودھری برادران نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ حکومت کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں، 14سال بعد شہبازشریف کو ہمارا خیال آگیا، شہباز شریف کو کہا آپ عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو ہم زمین میں دھنس جائیں گے، ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس نہ ہو،عدم اعتماد کی باتیں افسانے ہیں،آپ کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی، عمران خان نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے اچھا کیا، وزیراعظم آج ملاقات کیلئے نہ جاتے تو افواہیں جنم لیتیں۔ اپوزیشن میں ڈیڈلاک پڑ چکا ہے، کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، حکومتی ممبران پورے ہیں کوئی ممبر کہیں نہیں جارہا ، اپوزیشن اپنے لوگوں کو دیکھے کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی موت خود مرچکی ہے، اس وقت اپوزیشن کی پوزیشن خراب جبکہ عمران خان کی پوزیشن بہتر ہے۔ یاد رہے وزیراعظم عمرا ن خان آج لاہور کا دورہ کررہے ہیں، وزیراعظم لاہور میں موجود ہونے کے باعث آج اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کرنے ان کے گھر گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button