گھبرانا نہیں ہے اچھا؟ مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات پر طنزیہ ٹویٹ

لاہور( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اچھا؟ انہوں نے سماجی رابطے کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات پر طنزیہ ٹویٹ میں لکھا کہ گھبرانا نہیں ہے اچھا؟واضح رہے وزیراعظم عمرا ن خان آج لاہور کا دورے پر تھے، وزیراعظم لاہور میں موجود ہونے کے باعث آج اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کرنے ان کے گھر گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان کے

ہمراہ وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزراء فواد چودھری، خسروبختیار، حماد اظہر، رزاق داؤد اور عامر ڈوگر و دیگر بھی تھے۔جبکہ ملاقات میں سالک حسین، شافع حسین ودیگر ق لیگی رہنماء بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا گو ہوں اللہ آپ کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کی قیادت کو چین اور دورہ روس پر اعتماد میں لیا، انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کہہ رہے تھے روس نہ جائیں، میں نے کہا اب دورہ منسوخ کرنا نامناسب ہوگا۔جس پرچودھری شجاعت نے کہا کہ آپ نے روس کا دورہ کرکے تاریخ رقم کی ہے، دورہ روس یقیناً ملک وقوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ مہنگائی پر کنٹرول کریں یہ عوام مسئلہ ہے۔ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کی ہے اس کے اثرات نچلی سطح تک پہنچیں گے، میرا بس چلے تو میں عوام کو بہت زیادہ ریلیف دوں، مجھے عوام کے مسائل کا اندازہ ہے، معیشت کی بحالی کیلئے کل اور آج ریلیف پیکج دیا ہے، آنے والے دنوں میں مزید ریلیف پیکج دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ حکومت کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں، 14سال بعد شہبازشریف کو ہمارا خیال آگیا، شہباز شریف کو کہا آپ عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو ہم زمین میں دھنس جائیں گے، ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس نہ ہو،عدم اعتماد کی باتیں افسانے ہیں،آپ کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button