عوام کو نچلی سطح تک فائدہ پہنچانے کیلئے چوہدری برادران نے وزیراعظم کو ایسا مشورہ دیدیا کہ جان کر آپ بھی داددینگے

لاہور( نیوز ڈیسک )چودھری برادران نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ عوام کو نچلی سطح تک فائدہ پہنچانے کیلئے وزیروں کی ڈیوٹی لگائیں وہ بازاروں میں قیمتوں کی کمی پر نظر رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کی جانب سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب اپنے وزیروں کی ڈیوٹی لگائیں کہ وہ بازاروں میں بھی قیمتوں

کی کمی پر نظر رکھیں تاکہ عوام کو نچلی سطح تک اس کا فائدہ پہنچ سکے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صنعتوں کی بحالی کیلئے پیکیج کا اعلان بڑا اچھا ہے، پنجاب کی انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے بھی ایسے ہی پیکیج کا اعلان کیا جائے جس پر عمران خان کہا کہ یہ بڑا اچھا آئیڈیا ہے اس میں پنجاب کی صنعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دعا گو ہوں اللہ آپ کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ دنیا نیوز کے مطابق چودھری برادران نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ حکومت کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں، 14سال بعد شہبازشریف کو ہمارا خیال آگیا، شہباز شریف کو کہا آپ عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو ہم زمین میں دھنس جائیں گے، ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس نہ ہو،عدم اعتماد کی باتیں افسانے ہیں،آپ کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی، عمران خان نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے اچھا کیا، وزیراعظم آج ملاقات کیلئے نہ جاتے تو افواہیں جنم لیتیں۔ اپوزیشن میں ڈیڈلاک پڑ چکا ہے، کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، حکومتی ممبران پورے ہیں کوئی ممبر کہیں نہیں جارہا ، اپوزیشن اپنے لوگوں کو دیکھے کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی موت خود مرچکی ہے، اس وقت اپوزیشن کی پوزیشن خراب جبکہ عمران خان کی پوزیشن بہتر ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button