ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربااضافہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ 2سال میں 160 فیصد اضافہ ہوا ۔ منگل کو رپورٹ کے مطابق 144 روپے فی کلو، 1692 روپے گھریلو سلنڈر، 6513 روپے کمرشل سلنڈر مہنگے ہوئے ،اپریل 2020 میں قیمت 90 روپے فی کلو تھی، 1067 روپے کا گھریلو سلنڈر اور 4100 روپے کا کمرشل سلنڈر تھا۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 میں فی کلو 234 روپے ہے، گھریلو سلنڈر 2760 روپے اور کمرشل سلنڈر 10,613 روپے کا ہے جبکہ صرف 1 ماہ میں فی کلو 27 روپے، 319 روپے گھریلو سلنڈر اور 1226 روپے کمرشل سلنڈر ایل پی جی مہنگی ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button