وزیراعظم اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے ملاقات کی جس میں چوہدری برداران نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ڈٹ کرساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے جہاں چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔عمران خان کے ہمراہ وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،

وفاقی وزراء عبدالرزاق داؤد، فواد چوہدری، مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر اور عامر ڈوگر شامل تھے۔ملاقات کے بعد چوہدری برادران کی جانب سے میڈیا کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو بتا دیا تھا عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو وہ پہاڑ پر اور ہم زمین کے نیچے دھنس جائیں گے، چودہ سال بعد شہباز شریف کو ہمارا خیال آگیا۔چوہدری برادران نے کہا کہ ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس ہی نہ ہو۔ انہوں نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ عدام اعتماد کی باتیں افسانہ ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیسیاست کریں گے۔چوہدری برادران نے وزیراعظم کے پٹرول و بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو نچلی سطح تک فائدہ پہنچانے کیلئے وزیروں کی ڈیوٹی لگائیں وہ بازاروں میں قیمتوں کی کمی پر نظر رکھیں، صنعتوں کی بحالی کیلئے پیکیج کا اعلان بڑا اچھا ہے، پنجاب کی انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے بھی ایسے ہی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔چوہدری پرویز الہیٰ کی پنجاب میں اںڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی تجویز کو وزیراعظم نے اچھا خیال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب کی صنعتوں کو بھی اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے چوہدری برادران کو اپنے دورۂ روس اور چین سے آگاہ کیا، جس پر چوہدری برادران نے وزیراعظم کے دورۂ روس کی تعریف بھی کی۔وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اللہ تعالیٰ سے آپ کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں‘۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت سے موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے رابطے کے بعد دیگر اتحادیوں سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد وہ ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی جلد ملاقات کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button