نواز شریف کی وطن واپسی یقینی ہوگئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برطانیہ ارسال کردیے گئے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ، جس کے بعد سیکریٹری خارجہ امور کو نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دے دیا گیا جبکہ بعد ازاں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برطانیہ ارسال کردیے گئے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی تھی ، عدالت نے نوازشریف کے
ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے تھے ، وارنٹ گرفتاری 22 ستمبر تک کیلئے جاری کیے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جس کا عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں۔ عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری 22 ستمبر تک کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے سماعت کے دوران کہا کہ ابھی اس عدالت نے نواز شریف کو مفرور قرار نہیں دیا ہے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ عدالت سرینڈرکرنےکاموقع فراہم کرچکی ہے۔قانون کے بھگوڑے کو ریلیف دینے سے انصاف کا نظام متاثر ہوگا۔عدالت کے پاس اختیار ہے کہ مفرور کی اپیل مسترد کر دے یا خود اس کیلیے وکیل مقرر کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سرینڈر کرنے کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا کہ نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور ان کے 22 ستمبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیے جاتے ہیں۔