مزیدکتنےعرب ممالک معاہدے میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ ،مسلم دنیا میں ہلچل مچ گئی
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور عرب ممالک میں معاہدے سے متعلق امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مزید 9 ممالک معاہدے کے لیے تیار ہیں۔ سعودی عرب بھی مناسب وقت پر شامل ہو جائے گا۔میں نے سعودی عرب کے بادشاہ سے بات کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بہت سارت ممالک بہت جلد ہمارے ساتھ شامل ہونے والے ہیں۔یہ بہت بڑا اور تاریخی موقع ہے جس سے ہر کوئی متفق ہے۔گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھی صدر ٹرمپ کا کہنا
تھا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے مزید کئی ممالک تیار ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم سے بات چیت کے بعد کیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات تیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 5 یا 6 ممالک ایسے ہیں جو بہت جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلیں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے ممالک تنازعات کی صورتحال سے تنگ آچکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بہت مفید گفتگو ہوئی ۔امریکا کے صدر نے کہا کہ کچھ دنوں میں بہت اچھی باتیں سامنے آئیں گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم فلسطین کی بھی بات کرتے ہیں۔ اس سے پہلے مصر 1979 اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی ثالثی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے قیام کے لیے امن معاہدہ کیا تھا جس پر دستخط کی تقریب آج وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، اس سے پہلے مصر 1979 اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں۔