پب جی گیم پر پابندی عائد؟لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پب جی گیم پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی۔اس سے قبل بھی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے آن لائن گیم پب جی کے خلاف درخواست وکیل کی عدم پیشی پر ملتوی کی تھی۔درخواست میں پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئےکہا گیا کہ پب جی گیم سے معاشرے میں عدم برداشت پیدا ہو رہا ہے اور نوجوان نسل اس گیم

کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہے لہذا عدالت پب جی گیم پر پابندی لگانے کا حکم دے۔درخواست گزار تنویر احمد نے موقف اپنایا کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں،لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا، درخواستگزار نے کہا کہ پب جی کے استعمال سے نواجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں، ،پاکستان میں آن لائن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے جبکہ بھارت میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں ۔استدعا ہے کہ آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے فائرنگ کے بڑھتے رحجان اور پرتشدد کاروائیوں کی ترغیب دینے والی خطرناک ویڈیو گیمز پر پابندی کیلئے صوبائی و وفاقی حکومتوں کو سفارشات بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ نوجوان نسل کو ان کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پب جی (PUBG) جیسی ویڈیو گیم کی بدولت فائرنگ کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں اور اسی لئے محکمہ پولیس نے اس نوعیت کی ویڈیو گیموں پر پابندی کیلئے حکومت سے مدد لینے کافیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button