آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان کو امریکہ میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے سردار مسعود خان کی بطور پاکستانی سفیر امریکا میں تعیناتی کو قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے پاکستان کے نامزد مسعود خان کے ایگریمہ کی منظوری دے دی۔ امریکہ نے پاکستان کے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور نامزد سفیر مسعود خان کے ایگریمہ کی منظوری دے دی۔پاکستان کے موجودہ سفیر اسد مجید خان نے بھی پیش رفت کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا میں تصدیق کرتا ہوں کہ ہمیں منظوری مل گئی ہے ، انہوں نے منظوری میں غیر معمولی تاخیر کے تاثر کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسعود خان کی

ایگریمہ کی درخواست گذشتہ سال نومبر میں بھیجی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے تقرری کے معاہدے سے آگاہ کر دیا ، سفیر مسعود خان ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جنہوں نے امتیاز اور اعزاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی۔سردار مسعود خان کو اسد مجید خان کی جگہ امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسعودخان ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جنہوں نے اعزاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے۔ مسعود خان مقررہ وقت پر واشنگٹن ڈی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر اس تمام عمل میں آٹھ سے دس ہفتے لگتے ہیں لیکن ابھی عالمی وبا کے باعث معاملات عام حالات سے قدرے سست رفتار سے چل رہے ہیں، اس لیے کوئی تاخیر نہیں ہے، منظوری کا عمل معمول کے مطابق چل رہا ہے۔سفیر کی منظوری 5 فروری کو سفارت خانے کو موصول ہوئی، جو پاکستانیوں اور کشمیریوں سے پوری دنیا میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور منایا۔ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سرکاری سطح پر میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت سردار مسعود خان کی بطور پاکستانی سفیر امریکا میں تعیناتی کی منظوری بھجوادی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سفیر سردار مسعود خان ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جو اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرچکے ہیں، وہ بہت جلد واشنگٹن میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button