چھٹی کے دن افسوسناک خبر، 30پاکستانی لقمہ اجل بن گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 30افراد جاں بحق ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 478 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار 797 ہے، ملک میں 14 لاکھ 59 ہزار 773 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 13 لاکھ 39 ہزار 498 صحت یاب ہو چکے۔اعداد و شمار کے مطابق 4 ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 56 ہزار 51

کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 8.69 فیصد پر پہنچ گئی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ51 ہزار399، خیبر پختونخوا میں دو لاکھ 2ہزار190، پنجاب میں 4 لاکھ 88 ہزار 603، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار337 بلوچستان میں 34 ہزار 785، آزاد کشمیر میں 40 ہزار568اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 891 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 242 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 891، خیبر پختونخوا 6 ہزار 41، اسلام آباد 986، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز عالمی وباء سے مزید 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے ساتھ ہی ملک میں وباء سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 448 ہوئی تھی۔خیال رہے کہ ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، جس کے پیش نظر گذشتہ روز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ ) نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی عوام کو دستیابی سے متعلق فیصلہ کیا اور شہریوں کو گھروں میں ہی کورونا ٹیسٹ کے لیے اوور دی کاؤنٹر کٹ فروخت کی اجازت دے دی ، جس کے تحت میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر اب کورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہو گی اور شہری گھر پر ہی خود کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے ، اس ضمن میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button