سارے گندے انڈے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ‘ ہم ایک ٹھوکر ماردیں گے ، شیخ رشید

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارے گندے انڈے اکٹھے ہو کر اسلام آباد آؤ ، ہم ایک ٹھوکر ماردیں گے ، نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھیوں کے پاس مدد لینے کو چلے گئے ، سارے گندے اکٹھے ہو کر اسلام آباد آؤ ، ہم ایک ٹھوکر میں ماردیں گے ، 4 ماہ سے ایک ہی نعرہ ہے ، وہ آرہاہے وہ جارہا ہے ، آج شہبازشریف اور آصف زرداری ایک ساتھ لنچ کر رہے ہیں ، آپ کی سیاست کے خاتمے کے دن ہیں ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ وزارت کی وجہ سے نہیں بلکہ ایمانداری کی وجہ سے ہیں ، جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ لے کر ملک سے بھاگنے والا نہیں ہوں ،

میں اڈیالہ جیل میں جانے کو ترجیح دوں گا لیکن ملک سے فرار نہیں ہوں گا ، ملک میں مسائل ضرور ہیں ، عمرا ن خان چین میں ہیں وہ معاملات کو حل کریں گے ۔قبل ازیں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھرنے یا لانگ مارچ سے کچھ نہیں ہونا ‘ اندر سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں ، عدم اعتماد کی بات کرنے والوں کو پتہ ہوناچاہیئے کہ بندے لانے ہوتے ہیں ، اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر رہی ، بلاول زرداری 27 فروری کو آئیں ، باقی بھی 23 مارچ کو آ جائیں ، فضل الرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو آئیں ، دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا ، وزیراعظم نے کہا ہے 3 ماہ اہم ہیں ، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کردار اداکرے گی ، وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے صدارتی نظام اور ایمرجنسی کی کوئی کی بات نہیں کی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button