چینی کاروباری شخصیات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کردی،شاندار تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) چینی کاروباری شخصیات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کردی ، اسد عمر کہتے ہیں کہ چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں ، وزیراعظم کے دورے سے سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں ہورہی ہیں ، جن میں وزیراعظم عمران خان چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کر رہے ہیں ، اس دوران چینی کاروباری شخصیات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا ظہار کیا۔

دورہ چین کے حوالے سے مزید بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی چین کے ہم منصب سے ملاقات میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری میں اضافہ نظر آئے گا ۔واضح رہے کہ دورہ چین پر موجود وزیر اعظم عمران خان سے چین میں چینی تھنک ٹینکس، یونیورسٹیز اور پاکستان اسٹڈی سینٹرز کے سربراہان نے بھی ملاقاتیں کی ہیں ، جن میں وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ، علاقائی استحکام اور پاک چین تعلقات کی اہمیت پربات چیت کی ، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پرچین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر مرکوز تھا، سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتکاری اور آئی ٹی پر توجہ دی جائےگی، سی پیک کے اگلے مرحلے میں زرعی تبدیلی پر بھی توجہ ہوگی، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے زبردست مراعات دے رہا ہےموجودہ حکومت نے اقتصادی سلامتی کو اہمیت دی ہے،وزیراعظم عمران خان نے امن وترقی کیلئے پاکستان اور چین کا افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے، عالمی برادری افغانیوں کو مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button