بختاور بھٹو کے بیٹے کیلئے ملالہ یوسفزئی نے تحفہ بھیج دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم کے لیے ایک نہایت خوب صورت تحفہ بھیجا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ابھی سے آصف علی زرداری کے نواسے، اور بلاول کے بھانجے ننھے میر حاکم کے نام سے اکاؤنٹ بنا لیا گیا ہے۔ میر حاکم کی عمر ابھی ایک سال بھی نہیں ہوئی ۔میر حاکم کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں ملالہ یوسف زئی کی جانب سے میر حاکم کے لیے تحفتاً بھیجی گئی کتاب کا عکس دکھایا گیا ، یہ کتاب ملالہ نے خود لکھی ہے اور کتاب پر ملالہ کا آٹوگراف بھی دکھائی دے رہا ہے۔

گذشتہ روز انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ میری لائبریری میں تازہ ترین اضافہ! شکریہ ملالہ – میں ممی کے ساتھ اسے پڑھنے کے لیے بے تاب ہوں۔ملالہ یوسفزئی نے اس کتاب پر دئے اپنے آٹوگراف میں لکھا کہ جب آپ چند سال بعد پڑھنا شروع کریں گے تو امید ہے کہ میری کتاب پڑھنے کا لطف اٹھائیں گے۔ ملالہ نے مزید لکھا: بہت ساری کتابیں پڑھو، بہت سی چیزیں سیکھو، اور دنیا کو بدلنے میں مدد کرو۔ بہت سارا پیار، ملالہ، یکم فروری 2022ء ۔یاد رہے کہ میر حاکم کی پیدائش 10 اکتوبر 2021ء کو ہوئی تھی۔یاد رہے کہ 11 اکتوبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ۔ جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ماموں بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں آفیشلی ماموں بن گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button