چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، سیکورٹی اہلکاروں سمیت کئی افراد نشانہ بن گئے

چمن (نیوز ڈیسک) چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں لیویز فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر 2 حملے کیے گئے تھے۔ نوشکی اور پنجگور میں ہوئے حملوں کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گرد جہنم واصل کر دیے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button