حکومت نے نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے اس حوالے سے نواز شریف سے مخاطب ہو کر کہا گیا ہے کہ آپ صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ دس لاکھ روپے تک علاج کروا سکتے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق میاں نواز شریف بطور سربراہ خاندان مزید ایک فرد کا علاج کرانے کے مجاز ہیں۔محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاج میں دس لاکھ روپے سے زائد رقم کی ضرورت پڑی تو خصوصی کمیٹی اس کا انتظام کرے گی۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف،

ان کی صاحبزادی مریم نواز کو صحت انصاف کار ڈ کا اہل قرار دیا تھا۔پنجاب حکومت نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی صحت انصاف کارڈ کا اہل قرار دیا ہے۔صحت انصاف کارڈ کی اہلیت کے حوالے سے ٹال فری نمبر 8500 سے باقاعدہ تصدیق کی جاسکتی ہے۔ ٹال فری نمبر کے مطابق ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بمعہ ایک فرد کے صحت کارڈ کے لیے اہل ہیں۔وزیراعظم عمران خان بطور خاندان کے سربراہ بمعہ 2 افراد کے صحت کارڈ کیلئے اہل ہیں۔ٹال فری نمبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی اہل ہیں، انہیں بمعہ 4 افراد کے صحت کارڈ کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے۔ن لیگی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 3 افراد سمیت خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کیلئے اہل ہیں۔دوسری جانب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے قومی صحت کارڈز جاری کرنے کے سلسلہ میں تمام محکموں کے سرکاری ملازمین کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز کی تفصیلات مانگ لیں۔بق نیا پاکستان قومی صحت کارڈ جاری کرنے کے لئے پنجاب کے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button