اسلام آباد یونائیٹیڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کتنے رنز سے فتح حاصل کرلی؟بڑی خبر

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دیدی ہے۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز پال سٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے بہت جارحانہ انداز سے کیا اور 3.3 اوورز میں ٹیم کی نصف سنچری بنائی۔ایلکس ہیلز 55 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، انہوں نے 9 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔

پال سٹرلنگ پاوور پلے میں ٹیم کا سکور ایک وکٹ ہر81 رنز تک لے گئے۔ اسلام آباد نے 100 رنز صرف 7.1 اوورز میں مکمل کیے ۔اسلام آباد کو دوسرا نقصان پال سٹرلنگ کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ، 28 گیندوں پر 58 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔شاداب خان 9 رنز بناسکے،3 وکٹیں گرنے کے بعد کولن منرو اور اعظم خان کےمابین 97 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ اعظم خان 35 گیندوں پر 65 رنز بناکر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے جبکہ منرو 39 گیندوں پر 72 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے شاہد آفریدی نے میچ میں پاکستان سپر لیگ کا مہنگا ترین بولنگ سپیل کرادیا،انہوں نے چار اوورز میں 67 رنز دیئے۔آفریدی سے قبل یہ اعزاز اسلام آباد کے ظفر گوہر کے پاس تھا، انہوں نے گزشتہ سال زلمی کیخلاف چار اوورز میں 65 رنز دیے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احسان علی اور عبدالبنگلزئی نے سکور 54 تک پہنچایا تو عبدالبنگلزئی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جیمز ونز 55 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی احسان علی تھے جو 50 رنز بنا کر 71 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد بین ڈکٹ 85، افتحار احمد 96 اور سرفراز احمد 97 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔بین ڈکٹ 85، افتحار احمد 96 اور سرفراز احمد 97 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹے۔ گلیڈی ایٹرز کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جو شاداب خان کی گیند پر صرف چار رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو شکار بنایا، جن میں احسان علی، سرفراز احمد، بین ڈکٹ، افتخار احمد، شاہد آفریدی شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آخری تین کھلاڑی 186 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، جن میں محمد نواز 47 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور کولن منرو کے ساتھ ساتھ وقاص مقصود کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور شاہد آفریدی، جیمز ونس اور عبدالبنگلزئی فائنل الیون کا حصہ بنے ہیں۔

میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، پال سٹرلنگ، کولن منرو، مبشر خان، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی, مرچنٹ ڈی لانگے اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، جیمز ونس، احسن علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، شاہد آفریدی، عبدالبنگلزئی اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button